22 مارچ 2015 - 15:48
شام کے مختلف علاقوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے ادلب اوردرعا صوبوں میں حملے کرکے دسیوں دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے جن میں کئی غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ادلب اوردرعا صوبوں میں حملے کرکے دسیوں دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے جن میں کئی غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کے دستوں نے ادلب -

بنش روڈ پر کارووائی کے دوران دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں کئی غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

شامی فوج نے اسی طرح ادلب کے نواحی علاقے منطف کے اطراف میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے دو خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

ایک فوجی ذریعے نے سانا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شامی فوج نے جمرین، صماد اور النعیمہ علاقوں میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔

......

/169